سستی اشیا کی فری ہوم ڈلیوری، مہنگائی کے اثرات عوام تک نہیں پہنچنے دینگے : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلٰی مریم نواز نے کہاکہ مہنگائی کے اثرات کسی صورت عوام تک نہیں پہنچنے دیں گے یہ ہمارا عزم ہے ، سہولت بازاروں سے معیاری اورسستی ترین اشیا کی فری ہومڈیلوری پراجیکٹ کادائرہ کار بتدریج پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھائیں گے ۔پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اورسستی ترین اشیا کی ہوم ڈیلوری کے پہلے اوربے مثال پراجیکٹ نے عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا،پنجاب کے 35شہروں کے 46سہولت بازاروں سے فری ہومڈیلوری جاری ہے ،عوام کو گھر کی دہلیز پر تین لاکھ 12ہزار سے زائد آرڈرز کی ڈیلوری کامیابی سے مکمل ہوگئی ،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی فری ہومڈیلوری پراجیکٹ کے ذریعے 13 اشیائے خوردونوش کی فراہمی جاری ہے ،پی ایس بی اے فری ہومڈیلوری کے لئے 13 بنیادی اشیائے خوردونوش کے نرخ ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی کم مقرر کئے گئے ہیں۔عوام کو ہوم ڈیلوری پراجیکٹ کے تحت ڈی سی ریٹ 7 فیصدتک کم نرخ پر 13اشیائے خورونوش ملنے لگیں، گوگل پلے سٹور اور ایپل پر فری ہوم ڈیلوری کی ایپ کے ذریعے آرڈر کرنے کی سہولت حاصل ہے ،پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے رائیڈر فری ہومڈیلوری ایپ پر آرڈر گھر گھر پہنچاتے ہیں ،عوام کو فری ہوم ڈیلوری ایپ کے استعمال پر سات فیصد تک بچت اور ڈیلوری بھی فری ہوگی،فری ہوم ڈیلوری کے ذریعے آلو، پیاز، ٹماٹر، کدو، لہسن،سیب، کیلا،کھجور، لیموں، امرود اور تربوز آرڈر کیے جا سکتے ہیں ، سہولت بازار فری ہومڈیلوری کے ذریعے دال چنا، بیسن، آٹا اور چینی بھی آرڈر کی جاسکتی ہے ،سی ایم فری ہوم ڈیلوری پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے 11 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے عوام نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی گھر کی دہلیز پر فراہمی بے مثال ہے ۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر