مقبوضہ کشمیر میں مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا مذہبی آزادی میں مداخلت : پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں مساجد اور ان کی انتظامیہ کے مبینہ پروفائلنگ کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے ۔ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے مقامی حکام کو ایسے فارم تقسیم کیے ہیں جن کے ذریعے مساجد اور مدارس کی تفصیلات، ان کے مالی ریکارڈ، آئمہ اور انتظامی کمیٹیوں کے اراکین کی ذاتی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق علاقے کے رہائشیوں نے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انڈین پولیس نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ایک وائٹ کالر ٹیرر ماڈیول کی نشاندہی کی گئی جس میں گرفتاری بھی ہوئی ، اس میں ایک امام مسجد بھی شامل تھے ، جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ۔ اس اقدام نے متنازع خطے میں وسیع سطح پر خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا روح اللہ مہدی نے اسے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔ اس معاملے پر پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مذہبی شخصیات کی ذاتی معلومات، تصاویر اور مسلکی وابستگیوں کا زبردستی حصول دراصل منظم ہراسانی ہے ، جس کا مقصد عبادت گزاروں میں خوف پیدا کرنا اور ان کے مذہبی فرائض کی آزادانہ ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا ہے ۔مذہبی امور میں یہ کھلی مداخلت مذہب اور عقیدے کی آزادی کے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور مقبوضہ علاقے کی مسلم آبادی کو خوفزدہ اور غیرمحفوظ بنانے کی ایک اور کوشش ہے ۔ اس بیان پر نئی دہلی کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ کشمیر 1947 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان تقسیم ہے ۔ دونوں ممالک اس متنازع خطے پر دو جنگیں لڑ چکے ہیں جبکہ دونوں ہی کشمیر کے پورے علاقے پر دعویٰ کرتے ہیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام کو یہ ناقابل تنسیخ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے مذہبی فرائض بغیر خوف، جبر یا امتیاز کے ادا کر سکیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی جاری رکھے گا اور ان کے خلاف ہر طرح کے مذہبی جبر و تعصب پر آواز اٹھاتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر