چین اور کینیڈا نے تجارتی مسائل حل کرنے کے لئے مخصوص اقدامات پر اتفاق کر لیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اور کینیڈا نے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز)، سٹیل، ایلومینیم مصنوعات، سرسوں کے بیج اور زرعی و آبی مصنوعات سے متعلق مسائل کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے لئے مخصوص اقدامات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چین اور کینیڈا کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآممد کے لئے دونوں ممالک نے مختلف سطح پر جامع مشاورت کے متعدد دور منعقد کئے، جن میں دونوں ممالک کو درپیش معاشی اور تجارتی مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے براہ راست پروازوں میں اضافے، کاروباری ماحول کی بہتری اور زرعی مصنوعات کے معائنے اور قرنطینہ کے متعلق معاملات پر مثبت اتفاق رائے کیا ہے۔
بیان میں وزارت کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے دورہ چین کے موقع پر دونوں ممالک نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کے ایک روڈ میپ پر دستخط کئے جو چین اور کینیڈا کی نئی تزویراتی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت ایک بڑی کامیابی ہے۔
روڈ میپ کے مطابق دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی اور تجارتی کمیشن کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور تمام شعبوں میں عملی معاشی اور تجارتی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں نے کثیرالجہتی اور علاقائی فریم ورکس کے تحت تعاون کرنے پر بھی مثبت اتفاق رائے کیا ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ کینیڈا چین کی نئی توانائی گاڑیوں،سٹیل اور ایلومینیم مصنوعات کے خلاف اپنے یکطرفہ اقدامات میں مثبت تبدیلیاں کرے گا اور ملک میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور کام سے متعلق مخصوص معاملات پر بھی نظر ثانی کرے گا۔
عہدیدار نے کہا کہ چین بھی سرسوں کے بیج پر اپنے اینٹی ڈمپنگ اقدامات اور بعض کینیڈین زرعی و آبی درآمدات سے متعلق انسداد امتیاز اقدامات کو متعلقہ ضوابط کے مطابق ایڈجسٹ کرے گا۔
عہدیدار نے کہا کہ توقع ہے کہ ان انتظامات سے دوطرفہ صنعتی تعاون کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر