امریکی سیاستدان ہانگ کانگ کے عدالتی امور میں مداخلت بند کریں، کمشنر دفتر چینی وزارت خارجہ

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کے ایک ترجمان نے مخصوص امریکی سیاستدانوں کی طرف سے چین مخالف فسادی جمی لائے کے متعلق غلط بیانات دینے پر سخت عدم اطمینان اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ان بیانات نے حقائق کو مسخ کیا ہے اور ہانگ کانگ کی عدلیہ کے امور میں مداخلت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 855 صفحات پر مبنی فیصلہ 156 دن کی عوامی سماعتیں اور مقدمے کے تمام دیگر ثبوت اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ لائی ہانگ کانگ کو عدم استحکام کا شکار کرنے اور چین کو نقصان پہنچانے والے سلسلہ وار واقعات کے بنیادی منصوبہ ساز اور شراکت دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقدمے کی کارروائی کا عمل کھلا اور شفاف تھا اور فیصلہ مکمل طور حقائق اور شواہد پر مبنی ہے۔ تاہم مخصوص امریکی سیاستدانوں نے ان تمام باتوں پر آنکھیں بند رکھنے کا انتخاب کیا اور وہ محض سیاسی مقاصد کے تحت بدنیتی پر مبنی چالوں میں مصروف ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ان امریکی سیاستدانوں نے ہانگ کانگ کے عدالتی امور میں مداخلت کی ہے، جو بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے متعلقہ امریکی سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ ایچ کے ایس اے آر میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، چین مخالف فسادیوں کی پشت پناہی فوری ختم کریں اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے داخلی معاملات میں مداخلت فوری طور پر بند کریں۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر