پنجاب: جعلی اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلاء کے خلاف 507 مقدمات درج

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں 5 سالوں میں 507 جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، وکلاء نے ٹرائل جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
5 سالوں میں جعلی وکلا، لڑائی جھگڑے اور مس کنڈکٹ پر کتنے وکلا کے خلاف پنجاب بار نے کارروائیاں کیں، جس کی تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 5 سالوں میں جعلی اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے خلاف پنجاب بار کونسل کو 5 ہزار 7 سو 29 درخواستیں موصول ہوئیں، پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف 5 ہزار 66 درخواستوں کے فیصلے کئے۔پنجاب بار کونسل نے 507 جعلی وکلا اور مس کنڈکٹ کے مرتکب وکلا کے لائسنس معطل کر کے مقدمات درج کرائے جبکہ پانچ سالوں میں 138 وکلا کے خلاف کیس لائسنس منسوخی کیلئے لاہور ہائیکورٹ ٹربیونل کو بھجوائے گئے۔چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل ذبیح اللہ ناگرہ کا کہنا ہے کہ وکالت کے شعبے کو بدنام کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جا رہی ہے، جعلی وکلا نے اس شعبے کو بدنام کیا۔سابق سیکرٹری سپریم کورٹ آفتاب باجوہ کا کہنا ہے کہ وکالت کے شعبے کو داغدار کرنے والے افراد کے کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے تاکہ عدالت جلد فیصلے کر سکے۔قانونی ماہر عابد چیمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی وکلا کے خلاف ٹرائل کو جلد از جلد مکمل کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وکلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی وکلا کی روک تھام کیلئے پنجاب بار کونسل عدالتوں میں جمع کرانے والے وکالت نامی کو ڈیجیٹل کرے تاکہ جعلی وکلا کو پکڑا جاسکے۔



  تازہ ترین   
پنجاب کا 5 ہزار 903 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 7 پنشن میں 3.5 فیصد اضافے کی تجویز
ایم او یو میں واضح کہا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا: ٹرمپ
لبنان پر اسرائیلی حملہ معاہدے کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا: ایران
کشمیر میں فارن فنڈڈ تنظیم مہاجرین نشستوں پر بلیک میل کر رہی ہے: خواجہ آصف
پنجاب: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد، پنشن میں 3.5 فیصد اضافہ تجویز
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر