مانچسٹر میں ٹریفک حادثہ، 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق

مانچسٹر(نیشنل ٹائمز) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ٹیکسی اور کار کے درمیان ہونے والے شدید ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی نوجوانوں سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔برطانوی اخبار ’دی سن‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر مانچسٹر میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں ٹیکسی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین پاکستانی نوجوان شامل ہیں جن کی شناخت دانیال علی، محمد مختار اور فرحان پٹیل کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے میں ٹیکسی ڈرائیور بھی جانبر نہ ہو سکا، جس کی شناخت 50 سالہ مسروب علی کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تیز رفتاری، لاپرواہی یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔اس حادثے پر مقامی پاکستانی کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر