چین انٹرنیٹ ایپس میں صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کو مزید مضبوط کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سائبر سپیس کے نگران ادارے نے انٹرنیٹ ایپلی کیشنز کے ذریعے ذاتی معلومات کے جمع کرنے اور استعمال سے متعلق مجوزہ قواعد جاری کر دیئے ہیں، جن پر عوام سے آراء اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔چین کی سائبر سپیس انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ مسودے کا مقصد ذاتی معلومات کے تحفظ اور ان کے درست استعمال کو یقینی بنانا ہے۔مسودے کے مطابق ذاتی معلومات کا حصول اور استعمال صرف مصنوعات یا خدمات کی فراہمی کے لئے ناگزیر حد تک محدود ہوگا اور اس سے آگے نہیں بڑھایا جا سکے گا۔مسودے کے مطابق انٹرنیٹ ایپس کو پہلی بار کھولتے ہی صارفین کو پاپ اپ نوٹیفکیشنز کے ذریعے ذاتی معلومات کے استعمال کے قواعد واضح طور پر بتانا اور ان کی رضامندی حاصل کرنا ضروری ہے۔مسودے کے مطابق انٹرنیٹ ایپس صارف کے علاوہ کسی اور کی ذاتی معلومات کو ایڈریس بک، کال لاگ یا ایس ایم ایس کے ذریعے جمع یا استعمال نہیں کر سکتیں، جب تک کہ یہ مواصلات، رابطے شامل کرنے یا بیک اپ کے لئے ضروری نہ ہو۔مسودے میں کہا گیا ہے کہ اگر ذاتی معلومات کسی تیسرے فریق کو دی جائیں تو ایپس کو صارف کی علیحدہ رضامندی لینا ضروری ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر