ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے، مدد کے لئے تیار ہیں، ٹرمپ کی پھر دھمکیاں

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیاں دہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی صورتحال کے حوالے سے “مدد کے لئے تیار ہے” جبکہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران “آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے”۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران شاید پہلے سے کہیں زیادہ آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے اور امریکہ مدد کے لئے تیار ہے۔ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی حکام بارہا دھمکی دے چکے ہیں کہ اگر ایران “پرامن مظاہرین کو قتل کرتا ہے” تو واشنگٹن کارروائی کرے گا۔ٹرمپ نے جمعہ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ اگر وہ لوگوں کو مارنا شروع کرتے ہیں تو ہم مداخلت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس کا مطلب زمینی فوج اتارنا نہیں ہے، بلکہ وہاں بہت سخت ضرب لگانا ہے جہاں انہیں سب سے زیادہ تکلیف پہنچے۔ایران کی وزارت خارجہ نے بدھ کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے ان بیانات کی مذمت کی تھی جنہیں اس نے “مداخلت پسندانہ اور فریب پر مبنی” قرار دیا اور کہا کہ یہ ایران کے عوام کے خلاف واشنگٹن کی مسلسل دشمنی کی عکاسی کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر