کوئی فضائی نظام اورشنیک ہائپر سونک میزائل کو نہیں روک سکتا: روسی صدارتی ایلچی

ماسکو(نیشنل ٹائمز) روس کے خصوصی صدارتی ایلچی کریل دمتریئیف نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالاس کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا فضائی دفاعی نظام موجود نہیں جو روس کے اورشنیک ہائپر سونک میزائل کو روک سکے۔کریل دمتریئیف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تبصرے میں کہا کہ کایا کالاس اتنی باخبر نہیں ہیں، تاہم انہیں یہ ضرور معلوم ہونا چاہئے کہ میک 10 رفتار رکھنے والے اورشنیک میزائل کے خلاف کوئی فضائی دفاع موجود نہیں۔روسی وزارت دفاع نے تصدیق کی تھی کہ روسی افواج نے یوکرین کی اہم تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے، جس میں اورشنیک میزائل نظام بھی استعمال کیا گیا۔وزارت دفاع کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ ماہ صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ پر کیے گئے یوکرینی ڈرون حملے کے جواب میں کی گئی، جبکہ حملے کے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر