معاشی استحکام کے لیے 2025 کامیاب سال رہا: بلال اظہر کیانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کےلیے2025کامیاب سال رہا۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ 2025پاکستان کی کامیابیوں کا سال تھا، مسلح افواج نےبھارتی جارحیت کا منہ توڑجواب دیا۔اُنہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح کےساتھ ساتھ سفارتی محاذ پربھی کامیابیاں ملیں، پاکستان کی کامیابیوں کی دنیا معترف ہے، دنیا سندھ طاس معاہدے کےحوالے سے پاکستانی موقف کی تائید کررہی ہے، معاشی استحکام کےلیے2025کامیاب سال رہا۔وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےآئی ایم ایف کوخط لکھ کرملک کےخلاف سازش کی،حکومتی اقدامات سےپالیسی ریٹ اورمہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی۔بلال اظہرکیانی نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی شفافیت کےساتھ کامیاب نجکاری کی گئی، پی آئی اے پرائیویٹ مِینجمنٹ میں بہتری کی طرف جائےگی، پی آئی اے میں روزگار کے بھی مواقع بھی پیدا ہوں گے۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر