سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر امن و امان مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

کراچی(نیشنل ٹائمز) سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں پر امن و امان مزید بہتر بنانے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود تھے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی شرکت کی۔دونوں وزرائے اعلیٰ نے ملکی معیشت، سیاسی و سماجی صورتحال پر گفتگو کی، بلوچستان اور سندھ کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، ثمرات عوام تک پہنچیں گے، سیاسی استحکام کے بغیر پائیدار معاشی ترقی ممکن نہیں، حکومتی پالیسیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا سکیورٹی اداروں میں مؤثر رابطہ کاری سے جرائم میں واضح کمی آئی ہے، چیئرمین سینیٹ نے مختلف قانون سازیوں اور پارلیمانی امور پر گفتگو کی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی اور سیاسی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے پر بھی مشاورت کی گئی۔



  تازہ ترین   
پاور ڈویژن کا پیک آورز میں روزانہ سوا 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اعلان
صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات، امریکہ ایران مذاکرات کی پیشرفت بارے بریفنگ
پاکستان سے 100 ارب ڈالرز باہر گئے، تاجر30 فیصد ہی واپس لے آئیں: محسن نقوی
نئے ثالث کی ضرورت نہیں، قطر کا پاکستان پر اعتماد کا اظہار
چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا
ہماری بندرگاہوں کو خطرہ ہوا تو خطے میں کوئی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فورسز
مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی، گیند اب ایران کے کورٹ میں ہے: جے ڈی وینس
یورپی یونین امریکہ کیساتھ تنازع کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرے: ایرانی صدر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر