شدید دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند، الرٹ جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا۔موٹروے ایم 1 صوابی سے برہان تک، ایم 2 اسلام آباد سے للہ انٹر چینج تک جبکہ ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ تک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، موٹروے ایم 5 شیر شاہ سے روہڑی تک اور ایم 14 بھی فتح جھنگ سے کوٹ بیلیاں تک ٹریفک کیلئے بند ہے۔اس کے علاوہ قومی شاہراہوں پر بھی شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث سیہون سے لاڑکانہ تک انڈس ہائی وے پر مختلف مقامات پر حدِ نگاہ صفر سے 15 میٹر رہ گئی، قومی شاہراہ پر سکرنڈ سے میرپور ماتھیلو تک بھی شدید دھند سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ دھند کے اوقات میں شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دھند کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں، آگے اور پیچھے چلنے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اوورٹیکنگ سے اجتناب کریں اور لین کی پابندی کریں، دھند کے باعث ڈرائیونگ دشوار ہو جاتی ہے، ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے، کسی بھی ایمرجنسی یا مدد کی صورت میں موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر