بھارت میں اقلیتوں کیخلاف منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں: پرکاش راج

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ منظم جبر اور امتیازی پالیسیوں پر ایک بار پھر بحث تیز ہو گئی۔
معروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار پراکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں ریاستی ادارے ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہو چکے ہیں۔پراکاش راج کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، قبائلیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جو معاشرے کو شدید تقسیم کی طرف لے جا رہی ہیں، ملک میں انصاف میں تاخیر نہیں بلکہ انصاف سے انکار ہو رہا ہے اور عام شہری پولیس اور ریاستی اداروں سے خوفزدہ ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اور جابرانہ رویے نے پولیس کو عوام سے دور کر دیا ہے، جبکہ آر ایس ایس کو انہوں نے بھارت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔پرکاش راج نے کہا کہ رام مندر میں وزیر اعظم مودی کی موجودگی میں پرچم کشائی بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کی واضح مثال ہے۔سیاسی مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس آئینی تبدیلیوں اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے الزامات کی زد میں ہیں، مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی جمہوریت پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور ملک میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر