مذاکرات چاہتے ہیں تو خان صاحب سے ملاقات کروادیں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات چاہتے ہیں تو خان صاحب سے ملاقات کروا دیں، اگر آپ ملاقات نہیں کراسکتے تو حالات کیسے آگے جائیں گے۔مذاکرات سے متعلق دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مذاکرات کی کوشش کرے تو اس کی مذمت نہیں کرتا۔بیرسٹرگوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا اختیار صرف اچکزئی صاحب کو دیا ہے، اگر مذاکرات چاہتے ہیں تو خان صاحب سے ملاقات کروادیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو بشریٰ بی بی سے اہل خانہ کی ملاقات، دوسرا خان صاحب سے لیڈر شپ کی ملاقات ہو، ملک میں واحد اپوزیشن پی ٹی آئی ہے، اس کی کوئی مذاکراتی کمیٹی نہیں۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ جو لوگ اپنی طرف سے مذکرات کی کاوش کرتے ہیں تو اسکی مذمت نہیں کرتے لیکن جو لوگ خود سے مذاکرات کی کاوش کرتے ہیں اس کا ہم حصہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اسیران سے ملاقات کی کوشش کی مگر نہیں ملنے دیا گیا، میرے خیال میں مذاکرات ابھی ڈیڈ اینڈ کی طرف چلے گئے ہیں، مجھے نہیں پتہ کہ اب واپسی کیسے ہوگی؟۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر