عظمیٰ بخاری کا پنجاب کی ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کی تیاری، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے باضابطہ اعلان کر دیا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے الزامات پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا، صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میرے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے، میں انہیں نہیں چھوڑوں گی۔اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے سوال کرنے والے عظمیٰ بخاری کے پیڈ ملازم ہیں۔وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے الزامات کو بے بنیاد، جھوٹا اور کردار کشی قرار دیا اور کہا کہ صحافیوں کو ذاتی ملازم کہنا توہین آمیز ہے، مجھ پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بیان سیاسی اختلاف نہیں بلکہ ہتکِ عزت ہے، یہ ڈیفامیشن عدالت میں لے کر جارہی ہوں، سچ اور جھوٹ کا فیصلہ اب عدالت کرے گی۔



  تازہ ترین   
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے، معاملہ سیاسی نہ بنانے کا حکم
عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک
بجلی 2.52 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال
بھارت ایک سال بعد بھی معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر
بھارت میں گرفتاریوں کو پاکستان سے جوڑنے کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں: دفتر خارجہ
مون سون شجرکاری کا آغاز، درختوں کا تحفظ قومی ذمہ داری ہے: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر