دبئی: ٹریفک حادثے میں بھارتی مسلم خاندان کے 4 کمسن بچے، ملازمہ جاں بحق

دبئی(نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں بھارتی مسلم خاندان کے 4 بچے اور ملازمہ جاں بحق ہو گئی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ دلخراش حادثہ ابوظہبی دبئی ہائی وے کے قریب الشہامہ میں پیش آیا، بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ خاندان کی گاڑی لیوا فیسٹیول سے دبئی واپس آ رہی تھی۔حادثے میں والدین اور ایک بچہ محفوظ رہے جو کہ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ان کے 4 بیٹوں کا انتقال ہوگیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 14 سال کے درمیان ہیں جبکہ ملازمہ کی عمر 48 سال تھی، بچے دبئی کے سکول میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔جاں بحق بچوں کو متحدہ عرب امارات میں دفن کردیا گیا ہے جبکہ ملازمہ کا جسد خاکی ان کے آبائی شہر کیرالہ بھیج دیا جائے گا، حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر