چینی سرجن نے پاکستان میں جراحی کا جدید طریقہ متعارف کرادیا

گوانگ ژو (شِنہوا)ایک چینی سرجن نے کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں دو مریضوں کی کامیاب سرجری انجام دی، جو چھاتی کے ڈھانچے کے شدید اور ماضی میں مشکل سمجھے جانے والے نقائص میں مبتلا تھے۔چین میں تیار کردہ ان کی جدید جراحی کی تکنیک نے اس عمل کا مشاہدہ کرنے والے مقامی ڈاکٹروں پر گہرا اثر چھوڑا۔چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں گوانگ ڈونگ سیکنڈ پراونشل جنرل ہسپتال کے چیسٹ وال سرجری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر وانگ وین لین چھاتی کے ڈھانچے کے نقائص مثلاً پیکٹس ایکسکویٹم یا فنل چیسٹ کی اصلاح میں مہارت رکھتے ہیں۔حالیہ برسوں میں متعدد ممالک کے سرجن چین آ کر ان کا طریقہ علاج سیکھ چکے ہیں جبکہ وانگ کو بین الاقوامی سطح پر اپنی تکنیکیں سکھانے کے لئے مدعو بھی کیا جاتا رہا ہے۔5 سے 6 جنوری تک پاکستان کے دورے میں وانگ نے کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں لیکچرز دیئے اور جراحی کے مظاہرے کئے۔ وہ مقامی طبی ماہرین کے ساتھ مزید تعلیمی تبادلوں کے لئے لاہور جانے والے ہیں۔سنٹر کے شعبہ کارڈیو تھوراسک سرجری کے سربراہ تنویر احمد نے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آج پروفیسر وانگ ہمارے ساتھ موجود ہیں اور انہوں نے 2 نہایت پیچیدہ نقائص کی سرجریاں انجام دیں۔ ہر کوئی ان کے آپریشن کے طریقے کی تعریف کر رہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی مدد سے ہم اپنی مہارت کو مزید ترقی دے سکیں گے۔وانگ نے کہا کہ پاکستانی ڈاکٹر جدید طبی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور انہیں اپنانے کے لئے بے حد پرجوش ہیں جن میں سے کئی خاص طور پر دیگر علاقوں سے اس تربیت میں شرکت کے لئے آئے تھے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چین میں تیار کی گئی جراحی کی یہ اصل تکنیک مقامی سطح پر مزید مریضوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔وانگ وین لین نے وضاحت کی کہ یہ بیماریاں نہ صرف دل اور پھیپھڑوں کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں بلکہ اکثر مریضوں میں خود اعتمادی میں کمی جیسے نفسیاتی مسائل بھی پیدا کرتی ہیں۔ دل اور پھیپھڑوں کے انتہائی قریب ہونے کے باعث چھاتی کی ہڈی کی جراہی نہایت پیچیدہ ہوتی ہے جبکہ مریضوں میں ہڈیوں کی ساخت میں قدرتی فرق بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ جراحی میں معمولی سی غلطی بھی خصوصاً شیر خوار بچوں، کم عمر بچوں اور شدید نوعیت کے کیسز میں اہم اعضاء کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔2008 سے اب تک وانگ نے جراحی کے متعدد اصل طریقے متعارف کرائے ہیں جن میں ان کے نام سے منسوب “وانگ طریقہ” بھی شامل ہے جو ’لفٹ اور فکس‘ کرنے کی تکنیکوں کے ذریعے دھنسی ہوئی چھاتی کو نئی شکل دیتا ہے اور پیکٹس ایکسکویٹم کے علاج کے لئے ایک نیا راستہ فراہم کرتا ہے۔گوانگ ژو میں اپنے ہسپتال میں وانگ اور ان کی ٹیم بے شمار پیچیدہ کیسز کو کامیابی سے سنبھالتے ہوئے دنیا بھر سے آنے والے مریضوں کی جراحی کر چکی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر