اسلام آباد کیرئیر کالج کی نئی برانچز کا افتتاح 17، 18 اور 24 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کیرئیر کالج کی تین برانچز کی افتتاحی تقاریب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ۔ جس کے مطابق اسلام آباد کیرئیر کالج شہید صدیق چوک کلر سیداں روڈ روات کیمپس کا افتتاح 17 جنوری ، اسلام آباد کیرئیر کالج گلزار قائد راولپنڈی کیمپس 18 جنوری اور اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور کیمپس کا افتتاح 24 جنوری کو ہوگا۔ افتتاحی تقریبات صبح دس بجے شروع ہونگی۔ یہ فیصلے ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر کی زیر صدارت لہتراڑ روڈ کلسٹر کے پرنسپلز کے مشترکہ مشاورتی اجلاس میں کئے گئے۔ اجلاس میں میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد کیرئیر کالجز سالم العزام، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج میٹرک سیکشن سمیع اللہ ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج انٹرمیڈیٹ سیکشن محمد رضوان ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج علی پور لہتراڑ روڈ کیمپس امجد خان نیازی ، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج ٹھنڈا پانی لہتراڑ روڈ افراز عباسی، پرنسپل اسلام آباد کیرئیر کالج چٹھہ بختاور اعجاز بشیر شریک تھے۔ پروفیسر محمد عامر نے پرنسپلز کی افتتاحی تقاریب ، اساتذہ کی تعیناتی اور ٹیچر ٹریننگ کی ذمہ داریاں لگاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالجز پیشہ وارانہ نظریاتی تعلیمی ادارے ہیں ۔ جو سستی اور معیاری تعلیم دے کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔ پرنسپلز اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں افتتاحی تقاریب میں باہمی ربط و مشاورت رکھیں۔ تقاریب میں اہلیان علاقہ کو مدعو کریں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سالم العزام نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف آئی سی سی کے مرکزی تعلیمی نظام سے نصاب کی تقسیم و تکمیل اور ٹیسٹ سیشن کی جانچ پڑتال کریں گے ۔ یکم مارچ سے نئے سیشن کی کلاسز شروع کریں گے ۔جاوید انتظار نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالجز نظام کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ نظام کے سامنے میرے سمیت ہر ایک جوابدہ ہے۔ پرنسپلز نے کہا کہ فیڈرل بورڈ امسال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے شاندار نتائج دیں گے ۔ افتتاحی تقاریب میں تفویض کردہ ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجام دیں گے



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر