امریکا کی وینزویلا میں عارضی کامیابی تباہی میں بدل سکتی ہے: الیکسی پشکوف

ماسکو(نیشنل ٹائمز)روسی سینیٹر الیکسی پشکوف نے خبردار کیا ہے کہ وینزویلا میں امریکا کی موجودہ عسکری کامیابی بظاہر فتح نظر آتی ہے، لیکن یہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے مستقبل میں ایک بڑی تباہی ثابت ہو سکتی ہے۔الیکسی پشکوف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات اور بیانات بلاشبہ مؤثر دکھائی دیتے ہیں، تاہم ان کی حقیقی افادیت ایک الگ سوال ہے، ماضی میں بھی امریکی صدور عراق، افغانستان اور لیبیا میں اپنی کامیابیوں پر خوشیاں مناتے رہے، مگر انجام کار یہ مہمات شکست میں بدل گئیں، جیسا کہ افغانستان میں ہوا، عراق اور لیبیا میں امریکا کئی برسوں تک دھنسا رہا۔روسی سینیٹر کے مطابق وینزویلا پر حملہ اور صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے ذریعے امریکا نے بین الاقوامی قوانین اور تمام عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے، امریکا نے ایک بار پھر دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور عالمی نظام کو انیسویں صدی کی وحشیانہ سامراجی سوچ کی طرف دھکیل دیا ہے۔الیکسی پشکوف نے مزید کہا کہ امریکا نے ’’وائلڈ ویسٹ‘‘ کے تصور کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے، جہاں وہ مغربی نصف کرے میں جو چاہے کرنے کا حق اپنے لیے محفوظ سمجھتا ہے۔ تاہم انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ فتح بالآخر ایک بڑے سیاسی اور سفارتی بحران میں تبدیل نہیں ہو جائے گی؟



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر