سوئٹزرلینڈ کا وینزویلا صدر کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا اعلان

برن(نیشنل ٹائمز)سوئٹزرلینڈ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔سوئس حکام کا کہنا ہے کہ 4 سال تک اثاثے منجمد رہیں گے، جب تک کوئی نیا حکم نہ آجائے، یہ قدم اس لئے اٹھایا گیا تاکہ اثاثے ملک سے باہر نہ جائیں، اثاثے غیر قانونی ثابت ہوئے تو انہیں وینزویلا کے عوام کیلئے استعمال کیا جائے گا۔سوئس حکام کا مزید کہنا تھا کہ سوئٹزر لینڈ نے 2018 سے وینزویلا پر سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی سپیشل فورسز نے ایک کارروائی میں ان کے ملک سے پکڑ کر امریکا منتقل کیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وینزویلا اب مؤثر طور پر امریکی کنٹرول میں آ جائے گا، امریکی حکومت کا طیارہ رات کے وقت ایک فوجی اڈے پر اترا تھا، جہاں سے مادورو کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیویارک منتقل کیا گیا، وہاں ان پر منشیات سمگلنگ اور اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی جانی ہے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ علی الصبح ہونے والی اس تیز رفتار کارروائی کے دوران امریکی کمانڈوز نے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کیا جبکہ اسی دوران کراکس اور اس کے گرد نواح میں فضائی حملے بھی کئے گئے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر