امریکا کے حملے میں ہمارے 32 اہلکار ہلاک ہوئے: کیوبا

ہوانا(نیشنل ٹائمز) کیوبا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں امریکہ کی کارروائی میں ہمارے 32 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ہوانا کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 5 اور 6 جنوری کو ملک بھر میں دو روزہ سوگ منایا جائے گا جبکہ تدفین کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔کیوبن حکومت کے بیان میں ہلاکتوں کی تفصیلات محدود رکھی گئیں، تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی کہ تمام ہلاک ہونے والے افراد کیوبا کی مسلح افواج اورانٹیلی جنس اداروں سے تعلق رکھتے تھے۔کیوبا کے حکام نے بیان میں کہا کہ یہ افراد سکیورٹی اور دفاع سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کے تحت تعینات تھے، یہ قومی ہیرو ہیں جنہوں نے حملہ آوروں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔کیوبا کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر