وینزویلا میں تیل تک مکمل رسائی ہونی چاہئے ورنہ دوسرا حملہ بھی کریں گے: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوبارہ حملہ کر دے گا۔ائیرفورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو وینزویلا میں تیل اور دیگر وسائل تک مکمل رسائی حاصل ہونی چاہئے، وینزویلا نے درست رویہ اختیار نہ کیا تو امریکا دوسرا حملہ بھی کرے گا۔امریکی صدر نے وینزویلا میں اقتدار سنبھالنے والی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز اور خطے کے دیگر ملکوں کو بھی دھمکیاں دیں اور کہا کہ ڈیلسی روڈریگز نے درست کام نہیں کیا تو مادورو سے بھی زیادہ بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ٹرمپ نے کہا کہ ڈیلسی روڈریگیز کو امریکی مطالبات ماننا ہوں گے ورنہ ان کو نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں، وینزویلا ممکن ہے امریکی مداخلت کا آخری ملک نہ ہو، ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرین لینڈ امریکی دفاع کیلئے ضروری ہے جو چینی اور روسی جہازوں سے گھرا ہوا ہے۔
کیوبا، کولمبیا، میکسیکو کو دھمکیاں
انہوں نے کیوبا سے متعلق سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کیوبا کی حکومت جلد خود ہی گرنے والی ہے، شاید فوجی مداخلت کی ضرورت نہ پڑے کیونکہ کیوبا کی آمدنی وینزویلا سے آتی تھی اور اب انہیں وہ بھی نہیں ملے گی۔صدر ٹرمپ نےکہا کہ کولمبیا ایک بیمار شخص چلا رہا ہے جو کوکین بنانے اور اسے امریکا فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن وہ زیادہ عرصے تک ایسا نہیں کر پائے گا۔ایک موقع پر صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کولمبیا کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کی بات کر رہے ہیں؟ جس پر صدر ٹرمپ نے جواب دیا کہ کولمبیا کی موجودہ حکومت کےخلاف امریکی فوجی کارروائی کے امکان کا سن کر انہیں اچھا لگا۔امریکی صدر نے صحافیوں سےگفتگو کے دوران میکسیکو کو بھی خبردار کیا کہ میکسیکو نے اپنا نظام درست نہ کیا توامریکا کو کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔
دی مجھے خوش کرنا چاہتے تھے
بھارت کی طرف سے روسی تیل کی درآمدات پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مودی کو ’معلوم تھا کہ میں خوش نہیں ہوں، وہ مجھے خوش کرنا چاہتے تھے، پی ایم مودی بہت اچھے آدمی ہیں، وہ اچھے آدمی ہیں، وہ جانتے تھے کہ میں خوش نہیں ہوں۔ مجھے خوش کرنا ضروری تھا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ تجارت کرتے ہیں اور ہم ان پر بہت جلد محصولات بڑھا سکتے ہیں، انڈیا پر مزید ٹیرف بڑھانا بہت بُرا ہوگا۔خیال رہے کہ امریکہ نے روسی تیل خریدنے کے معاملے پر انڈیا پر بعض دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔
پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی تردید
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کے روسی دعوے پر یقین نہیں، قریب کوئی واقعہ ہوا مگر پیوٹن کی رہائش سے اس کا تعلق نہیں۔دوسری طرف روس نےالزام عائد کیاتھا کہ یوکرین نے پیوٹن کی رہائش پر ڈرون حملے کی کوشش کی، روس نے امریکا سے یوکرین جنگ مذاکراتی مؤقف پر نظرثانی کا بھی اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر