ایران کا داخلی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو پوری قوت سے مسترد کرنے کا اعلان


تہران(شِنہوا)ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ملک کے داخلی معاملات میں کسی بھی مداخلت کو پوری قوت کے ساتھ مسترد کیا جائے گا۔ یہ بیان انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین کو قتل کیا تو امریکہ کارروائی کرے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں صدر ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل پر جاری کئے گئے بیان کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج تیار ہیں اور بخوبی جانتی ہیں کہ اگر ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو کہاں نشانہ لگانا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران نے پرامن مظاہرین کو نشانہ بنایا تو امریکہ انہیں بچانے کے لئے آئے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پرامن احتجاج ایرانی عوام کا حق ہے جو کرنسی کی شرح میں اتار چڑھاؤ سے متاثر ہوئے ہیں۔ لیکن انہوں نے تشدد کے چند الگ واقعات کی نشاندہی بھی کی، جن میں ایک پولیس سٹیشن پر حملے اور افسران پر مولوتوف کاکٹیل پھینکے جانے کے واقعات شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی املاک پر مجرمانہ حملے برداشت نہیں کئے جا سکتے۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر