سکرینوں میں قید انسان

عابد حسین قریشی

آجکل زیادہ تر لوگ بظاہر فارغ ہیں، مگر انکے پاس وقت نہیں۔ کہ وہ کوئی ڈھنگ کا کام کریں۔ اب کتاب پڑھنا تو دور کی بات ہے، لوگ اخبار پڑھنا بھی چھوڑ گئے۔سوشل میڈیا پر چار پانچ سطروں سے زیادہ پڑھنے کی سکت نہیں رہی۔ سوشل میڈیا کی ایسی لت لگی ہے، کہ ایک ہی چھت تلے چار پانچ آدمی بیٹھے ہوں، تو خاموشی میں عافیت کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی دوسرے سے بات کرنے پر تیار نہیں، کہ سب کی نظریں اپنے اپنے سیل فون پر جمی ہیں۔ کسی کو کسی کا ہوش نہیں۔ چند روز قبل ایک آرٹیکل لکھا تھا، جس میں دو تین جملے چونکا دینے والے تھے، مگر آرٹیکل کی طوالت کی وجہ سے دوستوں کی نظر میں نہ آسکے۔ عرض کیا تھا، “” کہ اپنا محاسبہ تو شاید ممکن نہیں ہوتا، مگر مشاہدہ ہی کر لیں تو بڑی بات ہے، میں کیا ہوں، کیوں ہوں، ہوں بھی کہ نہیں، کبھی کبھار ان سوالات کا سامنا کریں۔”” اسی طرح بڑھاپے کا ذکر کرتے یہ لکھا کہ”” کہ بوڑھاپے کے آغاز کو تو لوگ چاہے نچائے قبول کر لیتے ہیں، مگر اسکے انجام سے ڈرتے ہیں، کہ بوڑھاپا زندگی اور اپنوں کے بہت سے رخ بے نقاب کر دیتا ہے، بہت سی تلخ حقیقتیں آپ پر منکشف ہوتی ہیں، بہت سے لوگ جو ایک وقت میں آپ پر واری نیاری ہوتے ہیں، چہرے کی سلوٹوں سے گبھرانا شروع کر دیتے ہیں۔”” یہ زندگی کی تلخ حقیقتیں ہیں، مگر ہم ان سے آنکھیں چراتے ہیں۔ہم اس دنیا میں مگن ہیں، جسے اللہ کی کتاب کھیل تماشہ کہتی ہے، زندہ رہنا، زندگی گزارانا اور با مقصد زندگی گزارنے میں فرق ہے، بہت سے لوگ زندہ ہوتے ہیں جب تک سانس چلتی ہے، اور کچھ زندہ رہتے ہیں خواہ سانس بند بھی ہو جائے، دوسری طرح کے لوگ کمیاب سہی مگر کامیاب ہوں گے۔ کہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہیں گے۔ یہ فرق کیسے سمجھ آئے گا۔
یہ فرق سمجھتے عمر بیت جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر