امریکی حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے، وینزویلا حکام

کراکس(نیشنل ٹائمز) وینزویلا کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے کیے گئے حملے میں فوجی اہلکاروں سمیت 40 افراد ہلاک ہوئے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق وینزویلا کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار دونوں شامل ہیں اور یہ حملے ہفتے کی صبح کیے گئے، دوسری جانب امریکی حکام نے حملے میں کسی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔قبل ازیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی فوجیوں کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اس کارروائی میں کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا تاہم انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ کارروائی کے دوران متعدد امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ادھر امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو نکالنے کیلئے امریکی ہیلی کاپٹرز نے کارروائی کی، اس دوران ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ پرواز کے قابل رہا اور تمام امریکی طیارے بحفاظت واپس آگئے۔خیال رہے کہ امریکی فوج نے ایک روز قبل وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کرکے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے نیویارک منتقل کر دیا تھا، صدر مادورو کو آج امریکی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر