کوئی پابندی نہیں، وزیراعلیٰ کے پی کراچی آئیں، سکیورٹی دیں گے: مرتضیٰ وہاب

کراچی(نیشنل ٹائمز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کسی پر کراچی آنے پر پابندی نہیں ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آئیں گے تو انہیں سکیورٹی دیں گے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان سیاسی پریس کانفرنس کرتے ہیں، اس سے مسائل حل نہیں ہوتے، مخالفین کو کہتا ہوں کہ کام کرکے بات کریں، کام کیے بغیر بات نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کریں گے، ٹارگٹ یہ ہے کہ سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھیں گے، کیماڑی کے مسائل بھی حل کریں گے، شاہراہ بھٹو کا کام تیزی سے چل رہا ہے جسے رواں سال میں مکمل کر لیں گے۔مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سٹریٹ لائٹس بند نہیں ہوں گی، کے ایم سی کی عمارت کو بھی سولر لائٹس پر منتقل کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر