ہری پور: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق

ہری پور(نیشنل ٹائمز)ہری پور میں جی ٹی روڈ پر تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق معمر شخص سڑک عبور کررہا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ راہگیر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 70 سالہ علی زرگل کے نام سے ہوئی ہے، جو امازئی کا رہائشی تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آرہی تھی اور ڈرائیور نے سڑک پر موجود راہگیر کو بروقت نہیں دیکھا، جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، ریسکیو حکام کے مطابق متوفیٰ کی عمر زیادہ ہونے کے باعث چوٹوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر