پاکستانی و چینی میڈیا سی پیک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستانی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (انٹرنیوز) پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان اور چین کے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی کہانی مؤثر انداز میں پیش کریں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ ملے اور اقتصادی راہداری کے اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی تعمیر میں مدد فراہم ہو۔

بدھ کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کی میزبانی میں 9واں سی پیک میڈیا فورم منعقد ہوا جس کا موضوع تھا “میڈیا تعاون کو مضبوط کریں، سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی تعمیر کو آگے بڑھائیں”۔

عطاءاللہ تارڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سال 2013 میں آغاز کے بعد سی پیک نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری پیدا کی اور روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 میں بی ٹو بی معاہدوں پر توجہ دی جائے گی اور مزید نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر نے میڈیا سے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ سی پیک کی نئی ترقی پر مسلسل توجہ رکھے اور اس کی بھرپور تشہیر کرے۔

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تعاون شذرا منصب علی خان کھرل نے کہا کہ ایک سڑک، ایک خطہ منصوبہ (بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو )کے ایک اہم حصے کے طور پر سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 چین اور پاکستان کی ہمیشہ کی اسٹریٹجک شراکت داری میں نئی توانائی اور رفتار ڈالے گا۔

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے خطاب میں امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کا میڈیا سی پیک اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کی عملی پیش رفت کو قریب سے دیکھے گا اور اس کے کامیابیوں کو عام کرنے کے ساتھ چین اور پاکستان کے مضبوط دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندگان کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے زیر اہتمام 9واں سی پیک میڈیا فورم منعقد

فورم کا موضوع ’سی پیک کے حوالے سے میڈیا کا مستحکم تعاون‘ رکھا گیا

پاکستانی وزیر اطلاعات نے دوستی اور ترقی میں میڈیا کی اہمیت پر زور دیا

دونوں ممالک کے میڈیا کو سی پیک کی کہانی مؤثر انداز میں پیش کرنے کی ہدایت

اپ گریڈڈ ورژن 2.0 کے ذریعے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے

سی پیک سے پاکستان کی بنیادی شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئی

اپ گریڈڈ ورژن میں کاروباری کمپنیوں کے درمیان اہم معاہدے متوقع

عملی پیش رفت کا قریب سے جائزہ، مزید نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی

میڈیا کامیابیوں کی تشہیر کرے اور پاک چین دوستی کو فروغ دے



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر