میانمار میں فوجی اقتدار اور خانہ جنگی کے سائے تلے عام انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل

منڈلے(نیشنل ٹائمز)میانمار میں فوجی اقتدار اور خانہ جنگی کے سائے تلے عام انتخابات ہوئے، انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، دوسرا مرحلہ 11، تیسرا اور آخری مرحلہ 25 جنوری 2026ء کو ہوگا، نتائج کا اعلان فروری 2026ء کے بعد متوقع ہے، انتخابات کے بعد سیاسی کشیدگی اور تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔اقوام متحدہ، مغربی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے انتخابات کو غیر شفاف قرار دے دیا۔واضح رہے کہ ناقدین کا بھی یہ کہنا تھا کہ انتخابات نہ آزاد ہیں اور نہ منصفانہ بلکہ فوجی حکومت اپنی حکمرانی کو جمہوری لبادہ پہنانا چاہتی ہے، خانہ جنگی اور سکیورٹی مسائل کے باعث کئی علاقوں میں ووٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا تھا کہ اصل اقتدار بدستور فوجی سربراہ من آنگ ہلائن کے پاس رہے گا جبکہ فوج نواز جماعت کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں، تجزیہ کاروں کے مطابق انتخابات کے بعد ملک میں تنازع مزید بڑھ سکتا ہے۔خیال رہے کہ میانمار کا تقریباً ایک تہائی حصہ متنازعہ یا باغی گروہ کے قبضے میں ہے، صرف فوجی کنٹرول والے علاقوں میں الیکشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر