چین میں عوام نے خلائی سفر کرنے والے چوہوں کے نام منتخب کر لئے

بیجنگ(شِنہوا)چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کی ایک تحقیقی ٹیم نے ایک عوامی سائنسی تقریب کے دوران ان چار چوہوں کے نام ظاہر کئے جو حالیہ مشن کے دوران چین کے خلائی سٹیشن پر بھیجے گئے تھے۔
ان چوہوں کے نام وانگ تیان، لان یوئے، ژوئی یون اور ژو مینگ رکھے گئے ہیں، جن کے معانی بالترتیب “آسمان کی طرف دیکھنا”، “چاند تک پہنچنا”، “بادلوں کا پیچھا کرنا” اور “خواب کی پیروی کرنا” ہیں۔ اس موقع پر چوہوں کی کارٹون تصاویر بھی جاری کی گئیں جو شِنہوا نیوز ایجنسی کے تعاون سے تیار کی گئی ہیں۔
31 اکتوبر کو ان چار چوہوں، جنہیں 6، 98، 154 اور 186 کے نمبر دیئے گئے تھے ،کو 48 امیدواروں میں سے منتخب کر کے شین ژو-21 انسان بردار خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں ان کے عارضی مسکن تک پہنچایا گیا تھا۔ مشن کے دوران شِنہوا نے عوام کو دعوت دی تھی کہ وہ چوہوں کے لئے نام تجویز کریں جبکہ حتمی انتخاب آن لائن مقبول تجاویز کی بنیاد پر کیا گیا۔
یہ چوہے 14 نومبر کو شین ژو-20 کے عملے کے ہمراہ بحفاظت زمین پر واپس آ گئے تھے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی (آئی او زیڈ) کے ماہر لی تیاندا نے کہا کہ ہم نے چوہوں کی واپسی کے بعد ان پر متعدد تحقیقی مطالعات کا آغاز کر دیا ہے۔ ان مطالعات کا مقصد یہ جاننا ہے کہ خلائی ماحول ممالیہ جانوروں کی جسمانی ساخت اور رویوں کو خصوصاً دباؤ کے ردعمل اور موافقت کے حوالے سے کس طرح متاثر کرتا ہے۔
فلائنگ مائس کے عنوان سے منعقد ہونے والی یہ عوامی سائنسی نمائش چین کے نیشنل زوالوجیکل میوزیم میں ایک ماہ تک جاری رہے گی، جہاں عوام چین کے بڑے خلائی پروگراموں کے تحت کئے جانے والے جدید حیاتیاتی تجربات کو قریب سے دیکھ سکیں گے۔
یہ تقریب چینی اکیڈمی آف سائنسز کے تحت ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ سنٹر فار سپیس یوٹیلائزیشن اور انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر