ایران میں طالبان حکومت کے مخالف سابق افغان سکیورٹی کمانڈر قتل

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران میں طالبان حکومت کے مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف کو قتل کردیا گیا۔افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کو تہران کی ولی عصر سٹریٹ پر اپنے دفتر سے نکلتے وقت گولی ماری گئی، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت کے دور میں سکیورٹی کمانڈر تھے اور صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے ہیں، اکرام الدین سری طالبان کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے، حکومت کے خاتمے کے بعد وہ طالبان کے خلاف آواز بلند کرتے رہے۔افغان طالبان کے حکومت میں آنے کے بعد اکرام الدین نے ایران میں پناہ لے لی تھی، ایرانی حکام نے اکرام الدین پر حملے کو ٹارگٹڈ قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر میں مشہد میں طالبان مخالف رہنما اسماعیل خان کے قریبی ساتھی مروف غلامی کو بھی ان کے دفتر میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر