حملوں کی منصوبہ بندی کا شبہ، ترکیہ میں داعش کے 115 مبینہ ارکان گرفتار

انقرہ(نیشنل ٹائمز)ترکیہ کے حکام نے سال کے اختتامی تعطیلات کے دوران دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں داعش کے 115 مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
استنبول کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد کی گئی جن میں بتایا گیا تھا کہ داعش کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے دوران حملوں کا ارادہ رکھتی ہے۔پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ مجموعی طور پر 137 افراد کو حراست میں لینے کا حکم دیا گیا تھا، جن میں سے 115 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق یہ افراد مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران پکڑے گئے اور ان سے مزید تحقیقات جاری ہیں، یہ کارروائی ملک میں دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔ترکیہ کی شام کے ساتھ تقریباً 900 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جہاں شدت پسند گروہ اب بھی سرگرم ہیں، شام میں داعش پر حالیہ حملے کا الزام ہے جو دسمبر کے وسط میں ہوا تھا اور اس میں دو امریکی فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔دوسری طرف شامی حکام نے بتایا کہ امریکی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں دمشق کے علاقے سے داعش کے ایک سینیئر عہدیدار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔شام کے سرکاری خبر رساں ادارے سانا کے حوالے سے رپوٹ کیا ہے کہ جنرل احمد الدلاتی نے بتایا کہ طہٰ الزوبی، جو ابو عمر طبیہ کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں اور دمشق میں داعش کے رہنما سمجھے جاتے تھے، کو ان کے کئی ساتھیوں سمیت حراست میں لیا گیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر