2025 : خیبرپختونخوا میں کتے کے کاٹنے کے 87 ہزار 364 واقعات رپورٹ

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔
محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کتے کے کاٹنے کے کیسز میں 27 ہزار سے زائد اضافہ ہوا ہے تاہم سال 2025 کے دوران صوبے بھر میں کتے کے کاٹنے کے 87 ہزار 364 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سال 2024 میں یہ تعداد 60 ہزار 223 تھی۔اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کیسز ضلع مردان میں سامنے آئے جہاں 13 ہزار 328 افراد کتے کے کاٹنے سے متاثر ہوئے، پشاور میں 2024 کے دوران کتے کے کاٹنے کے 655 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 4 ہزار 558 تک پہنچ گئی جبکہ صرف ایک سال کے دوران پشاور میں کتے کے کاٹنے کے 3 ہزار 900 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔رپورٹ میں دیگر اضلاع کی صورتحال بھی تشویشناک قرار دی گئی ہے، سوات میں 7 ہزار 335، لکی مروت میں 7 ہزار 274، ایبٹ آباد میں 2 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے، اسی طرح ہری پور میں 3 ہزار 795، بونیر میں 3 ہزار 880، شانگلہ میں 2 ہزار 534 اور دیر لوئر میں 5 ہزار 576 کیسز سامنے آئے، چارسدہ میں کتے کے کاٹنے کے 1 ہزار 233 جبکہ نوشہرہ میں 1 ہزار 731 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ماہرین صحت نے کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر حکمت عملی، آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے اور عوامی آگاہی مہم تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر