امریکہ کی جانب سےغیر ملکی بحری جہازوں پر بلاجواز قبضہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے غیر ملکی بحری جہازوں پر بلا جواز قبضہ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان لین جیان نے یہ بات میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی جو 20 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ کی جانب سے ایک آئل ٹینکر کی ضبطی سے متعلق تھا، جس کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے دعویٰ کیا کہ یہ جہاز نام نہاد “شیڈو فلیٹ” سے تعلق رکھتا ہے۔
لین جیان نے یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ چین ہمیشہ ایسے غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہوتی اور جنہیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہیں ہوتی۔ چین ان تمام اقدامات کی بھی مخالفت کرتا ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کریں، دیگر ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچائیں یا یکطرفہ غنڈہ گردی کے مترادف ہوں۔
لین جیان نے مزید کہا کہ وینزویلا کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دیگر ممالک کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو آزادانہ طور پر فروغ دے اور چین کا ماننا ہے کہ بین الاقوامی برادری وینزویلا کے جائز حقوق کے تحفظ سے متعلق موقف کو سمجھتی ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے۔



  تازہ ترین   
حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
وزیراعظم دہشتگردی کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں سے بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا
پوتن اور امریکی حکام کی جلد ملاقات متوقع، روس کا جوہری تخفیف اسلحہ پر مذاکرات بحال کرنے پر زور
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک
یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی
وزیراعظم دہشتگردی کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کیلئے تیار ہیں: رانا ثنا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر