امریکا کی غیرقانونی تارکینِ وطن کو کرسمس پر ملک چھوڑنے پر بڑی پیشکش

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے لیے کرسمس کے موقع پر ایک بڑی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق جو افراد رضا کارانہ طور پر سال کے اختتام سے پہلے امریکا چھوڑ دیں گے، انہیں 3 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 8 لاکھ 37 ہزار روپے) اور مفت فضائی سفر فراہم کیا جائے گا۔ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جو غیر قانونی تارکینِ وطن سی بی پی ہوم ایپ کے ذریعے خود واپسی کے لیے رجسٹریشن کروائیں گے، انہیں 3 ہزار ڈالر کی رقم کے ساتھ اپنے ملک واپسی کا مفت ٹکٹ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ملک نہ چھوڑنے پر عائد ممکنہ شہری جرمانے اور سزائیں بھی معاف کر دی جائیں گی۔واضح رہے کہ یہ رقم اس پیشکش سے 3 گنا زیادہ ہے جو مئی میں1 ہزار ڈالر کے طور پر اعلان کی گئی تھی۔حکام کے مطابق یہ اقدام چھٹیوں کے موسم میں رضا کارانہ واپسی کے عمل کو تیز کرنے اور نفاذ کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ڈی ایچ ایس نے کہا ہے کہ سی بی پی ہوم ایپ کے ذریعے خود واپسی ایک تیز، مفت اور آسان عمل ہے جس میں درخواست دینے کے بعد سفر کے تمام انتظامات حکومت خود کرے گی۔محکمے نے خبردار کیا ہے کہ جو افراد اس پیشکش سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے، ان کے پاس واحد راستہ گرفتاری اور جبری ملک بدری ہوگا اور ایسے افراد کو مستقبل میں امریکا واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی وزیرِ داخلہ کرسٹی نوم نے بھی غیر قانونی تارکینِ وطن سے اپیل کی کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، بصورت دیگر حکومت انہیں تلاش کر کے گرفتار کرے گی۔واضح رہے کہ سی بی پی ایپ کو بائیڈن انتظامیہ کے دور میں پناہ کے انٹرویوز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جسے بعد میں ٹرمپ کی ٹیم نے نیا مقصد دے کر دوبارہ لانچ کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر