اسرائیلی فوج دفاعی مقاصد کیلئے غزہ کے اندر موجود ہے: اسرائیل کاٹز

تل ابیب(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے اندر تک موجود اور اسرائیل کبھی غزہ نہیں چھوڑے گا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج اس وقت غزہ کے اندر موجود ہے اور وہاں دفاعی مقاصد کے لیے تعینات ہے تاکہ ماضی میں جو کچھ ہوا وہ دوبارہ نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے اپنی قوت پر ہی اعتماد رکھتا ہے اور کسی دوسرے پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ مناسب وقت پر شمالی غزہ میں بھی شہری اور فوجی یونٹس تعمیر کیے جائیں گے، ہم وزرا ہیں اور ہمیں ان اقدامات کو سرکاری طور پر نافذ کرنا ہے۔خیال رہے کہ غزہ امن معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل انخلا کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر