9 مئی کو جی او آر گیٹ پر حملے کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز) ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جی او آر گیٹ پر حملے کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے 82 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، مجرمان یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، محمود الرشید اعجاز چوہدری کو مجموعی طور پر 36 برس قید کی سزا سنائی گئی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرمان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ سیکشن سات کے تحت دس سال قید اور پانچ لاکھ جرمانہ کی سنائی جاتی ہے، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن دس کے تحت دس سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ پی پی سی کے سیکشن 120 کے تحت 10 سال اور سیکشن پانچ سو پانچ کے تحت پانچ سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پی پی سی کے سیکشن 153 کے تحت ایک سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے، انسداد دہشتگردی ایکٹ کے سیکشن 7(2) کے تحت پراپرٹیز بھی ضبط کی جاتی ہیں۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن شاہ محمود قریشی کی حد تک کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی، شاہ محمود قریشی کا کیس دیگر چار ملزمان کے کیس سے مختلف ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ایئر ٹکٹ فراہم کیے، شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر