پراپرٹی قانون کی معطلی عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برسوں اور نسلوں تک چلنے والے جائیداد کے مقدمات کو 90 دن میں طے کرنے کے بلِ کی معطلی پر ردِعمل کا اظہار کیا۔مریم نواز نے پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اِمووبل پراپرٹی بِل 2025ء کی معطلی پر بیان میں کہا ہے کہ ہم نے برسوں اور دہائیوں کے ستائے ہوئے لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا، عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کی منتخب اسمبلی نے یہ قانون بنایا کہ طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کو نجات ملے، اس قانون سے پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین اور جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا، قانون کی معطلی کو عوام اسے قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے، یہ قانون مظلوم عوام کو تحفظ دیتا ہے، اس قانون میں انتظامی اور قانونی تمام پہلوؤں کو جامع انداز میں شامل کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں اسٹے آرڈر چلتے ہیں، یہ قانون مریم نواز کے فائدے کے لیے نہیں تھا، اس قانون کی معطلی سے ہماری ذات کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، اس قانون کی معطلی سے قبضہ اور لینڈ مافیا کے ستائے عوام کا بڑا نقصان ضرور ہوا ہے۔مزید برآں مریم نواز شریف نے کہا کہ قانون سازی کرنا صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے جس سے اسے روکا نہیں جا سکتا، اس قانون کو روکنے کا نقصان مریم نواز کی ذات کو نہیں ہوگا، نقصان غریبوں، مسکینوں، بےکسوں، بیواؤں، مظلوموں کا ہوگا جن کی داد رسی ہو رہی تھی۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر