ایران نے اسرائیل کی جانب سے دوبارہ حملے کا خدشہ ظاہر کردیا

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے ایک اور ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر نئے حملے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا۔روسی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کا خیرمقدم نہیں کرتا، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم پوری طرح دفاع کے لیے تیار ہے، جنگ سے بچاؤ کا بہترین راستہ یہی ہے کہ اس کے لیے مکمل تیاری رکھی جائے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ماضی کے جارحیت کے نقصانات کو بھر چکے ہیں، اگر وہ ماضی کا ناکام تجربہ دہرانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی بہتر نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو یقین ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کر رہا ہے، رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل ایران پر ممکنہ نئے حملے کے حوالے سے امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آئندہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران ایران پر حملے کے معاملے پر بات کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر