بنگلادیش نے بھارت میں قونصلر اور ویزا خدمات معطل کردیں

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بنگلادیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بنگلادیش ہائی کمیشن کی قونصلر اور ویزا خدمات معطل کر دیں۔
نئی دہلی میں قائم بنگلادیش ہائی کمیشن نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تمام قونصلر اور ویزا خدمات تاحکمِ ثانی معطل کر دی ہیں۔ہائی کمیشن کی جانب سے آج نوٹس بورڈ پر جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناگزیر حالات کے باعث یہ خدمات عارضی طور پر بند کی جا رہی ہیں۔بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اس واقعے کے 2 دن بعد سامنے آیا ہے جب کچھ لوگوں نے نئی دہلی میں بنگلادیش مشن کے باہر احتجاج کیا تھا۔بنگلادیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین کے مطابق انہیں ایسی اطلاعات موصول ہوئیں کہ مظاہرین کی جانب سے ہفتے کی شام ہائی کمشنر ریاض حمید اللّٰہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، قطر کی ثالثی: ایران اور امریکہ میں مذاکرات کی نگرانی کیلئے کمیٹی پر اتفاق
پاکستان اور قطر کی کوششوں سے لبنان جنگ کے خاتمہ میں بڑی پیشرفت ہو گئی: عراقچی
مذاکراتی عمل کی مکمل کامیابی تک اپنی سپورٹ، شراکت داری قائم رکھیں گے: قطری وزیراعظم
اسرائیل لبنان میں موجودگی برقرار نہیں رکھ سکتا، سربراہ حزب اللہ
ٹرمپ امن پسند شخصیت، ایرانی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے: شہباز شریف
مذاکرات مثبت رہے، فریقین نے لبنان میں جنگ بندی مؤثر بنانے پر زور دیا: امریکی سفارتکار
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی، جنوبی لبنان میں قبضہ برقرار رکھنے کا اعلان
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر