چین کا شیان بن جیاؤ پر اپنی خودمختاری کا اعادہ، فلپائن کے بےبنیاد الزامات مسترد

بیجنگ (شِنہوا) چین نے بدھ کے روز فلپائن کے رویے کو “الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے” کے مترادف قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ ردعمل فلپائن کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں واقع چین کے علاقے شیان بن جیاؤ کی حدود میں بحری جہازوں کی غیر قانونی دراندازی کے بعد سامنے آیا ہے۔
چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بیان فلپائن کے جھوٹے الزامات کے جواب میں دیا جو چین کی بحری قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں کے خلاف شیان بن جیاؤ کے نزدیک فلپائنی عملے کے حوالے سے لگائے گئے تھے۔
جیانگ نے بتایا کہ فلپائن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بڑی تعداد میں بحری جہاز شیان بن جیاؤ کی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر داخل کئے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ فلپائنی جہازوں پر موجود اہلکاروں نے قانونی فرائض انجام دینے والے چینی کوسٹ گارڈ افسران کو چاقو دکھا کر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جسے انہوں نے “انتہائی شرمناک اور سنگین فعل” قرار دیا۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین کی جانب سے کئے گئے اقدامات اپنی علاقائی خودمختاری، بحری حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ناگزیر تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چینی فورسز کی کارروائی مکمل طور پر معقول، قانونی، پیشہ ورانہ اور صبر و تحمل پر مبنی تھی۔



  تازہ ترین   
جنگ بندی کیلئے پاکستان کی مثبت اور تعمیری کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو گئیں: ایرانی سفیر
معاشی ٹیم کی ٹیکس تجاویز مسترد، منی بجٹ نہیں آئے گا: وزیراعظم
ایران کو ایک رات میں تباہ کردیں گے، شاید وہ رات آج ہو: ٹرمپ کی دھمکی
لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار، راہگیر زخمی
ٹرمپ حقیقت سے دور، ایران جھکنے والا نہیں، بھرپور جواب دیا جائے گا: فوجی قیادت
39 واں روز: اسرائیل کے شہری انفراسٹرکچر پر حملے، تہران میں یہودی عبادت گاہ مکمل تباہ
یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ
امریکا، اسرائیل ناکامیاں چھپانے کیلئے اندھا دھند ٹارگٹ کلنگ کر رہے ہیں: عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر