یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یو اے ای اور یورو بانڈز کی ری پیمنٹ کیلئے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔
دنیا نیوز سے موجودہ ملکی معاشی صورتحال پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے، زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم اور آئی ایم ایف ہدف کے مطابق برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بروقت ادائیگیوں کیلئے جتنی کمٹمنٹس ہیں وہ پوری کی جائیں گی، کمرشل فنانسنگ اور بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، کمرشل فنانسنگ کیلئے بینکوں کے کنسورشیم سے بات چیت چل رہی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اپریل کے اختتام سے پانڈا بانڈز کے اجرا کیلئے دوبارہ تیاریاں شروع کر رہے ہیں، حکومت کا مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر پانڈا بانڈز کا اجرا کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال کیلئے طے شدہ فنانسنگ اہداف کمٹمنٹ کے مطابق پورے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی مرتبہ پانڈا بانڈز کا اجرا کر رہا جس کے باعث وقت لگ رہا، خطے میں کشیدہ صورتحال کے باعث ملکی اکانومی پر اثرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسیوں سے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا، آئندہ دنوں میں اہم معاشی فیصلے اور بجٹ تیاریاں کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر