لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار، راہگیر زخمی

لکی مروت (نیشنل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شہباز خیل اڈہ پر پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیت 3 پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ شہباز خیل کی پولیس موبائل کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو پولیس وین کے قریب کھڑی تھی، دھماکے کے اطلاع ملنے پر فوراً پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں اے ایس آئی جمال الدین، کانسٹیبل عارف اور ڈرائیور میر حسن شامل ہیں، تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر