ہانگ کانگ میں سرمائے کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سیکرٹری مالیات

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے سیکرٹری مالیات پال چھن نے کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کار جغرافیائی سیاسی خطرات سے بچنے اور اپنی سرمایہ کاری کو متنوع بنانے کے لئے ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔سیکرٹری مالیات کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں نے ہانگ کانگ کو سرمایہ کاری کا ایک محفوظ مقام سمجھا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال اب تک شہر کے بینکوں میں مجموعی ڈیپازٹس میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کی ہانگ کانگ میں دلچسپی کی دیگر علامات میں دنیا بھر میں ابتدائی عوامی پیشکشوں (آئی پی او) کی بلند ترین مجموعی مالیت، دولت کے انتظام کے شعبے کی تیز رفتار ترقی اور دنیا کی دیگر مارکیٹوں کے ساتھ مالیاتی تعاون میں اضافہ شامل ہے۔سیکرٹری مالیات کے مطابق آسیان ممالک اور گلوبل ساؤتھ کے دیگر ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات کے باعث ہانگ کانگ نے سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں برآمدات میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ رفتار برقرار رکھنے کے لئے ایچ کے ایس اے آر حکومت ہانگ کانگ کی جہاز رانی کی صنعت کو بہتر بنانے پر کام کرے گی اور اسے جہاز رانی کے مرکز اور بڑی تقریبات کے اہم مقام کے طور پر مزید مضبوط کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب
سابق فوجیوں کا تجربہ اور رہنمائی پاک فوج کا ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل
وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت
بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی نے احتساب نہیں کیا: خواجہ آصف
صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس
دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، آسام، ناگالینڈ، منی پور میں بھی بھارت کا بائیکاٹ
تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر