یو سی سیکرٹری کو انتخابات کی ذمہ داری دینا آئین و قانون سے متصادم ہے: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا اعلان کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ یونین کونسل سیکرٹری کو بلدیاتی انتخابات کرانے کی ذمہ داری دینا آئین و قانون سے متصادم ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کی لوکل گورنمنٹس کی معیاد 14فروری 2021 کوختم ہوئی، وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 140-A،219 اور120دن کے اندر انتخابات کا انعقاد کرنے کی پابند ہے۔اعلامیہ کے مطابق انتخابات کئی وجوہات کی بنیاد پر ملتوی ہوتے رہے، الیکشن کمیشن نے 5 دفعہ حلقہ بندی کی اور 3دفعہ الیکشن کا شیڈول دیا، متعلقہ اداروں سے خط و کتابت بھی کی گئی مگر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہوسکا۔الیکشن کمیشن نے الیکشن کے انعقاد کیلئے مورخہ 13نومبر 2025 کو کیس کی باقاعدہ سماعت کی، الیکشن انعقاد کا فیصلہ 17نومبر 2025 کو صادر کیا، الیکشن شیڈول فوری پیش کرنے کی ہدایت دی گئی۔اعلامیہ میں قرار دیا گیا کہ ایکٹ 2015ءکے سیکشن(2) 15 میں حالیہ ترمیم میں سیکرٹری یونین کونسل کو الیکشن کرانے کی ذمہ داری دینا آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن کو پابند نہیں کیا جاسکتا کہ لوکل گورنمنٹ الیکشن سیکرٹری یونین کونسل کی ذمہ داری ہو۔الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ الیکشنز ایکٹ 2017ء اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015ء کی متعلقہ دفعات کے تحت ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہے، الیکشن کمیشن اپنے افسران، عدلیہ یا انتظامیہ کے افسران و اہلکاران کو بطور ریٹرننگ آفیسر اور انتخابی عملہ تعینات کرسکتا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا کہ سیکرٹری یونین کونسل ’’سرکاری افس‘‘ کی تعریف پربھی پورا نہیں اترتا، سیکرٹری یونین کونسل کو پریذائنڈنگ افسرتعینات نہیں کیا جا سکتا، انتخابی عمل انہی افسران کے ذریعے منعقد ہوگا جن کی تقرری بذریعہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کرے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر