پارلیمنٹ سپریم، ججز کے استعفوں کا سلسلہ رکے گا نہیں: ملک احمد خان

لاہور(نیشنل ٹائمز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہے، ججز کے استعفوں کا سلسلہ رکے گا نہیں، ملک آئین اورقانون کے تحت چل رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حکومت عوام کےمفاد میں قانون سازی کررہی ہے، سب جانتے ہیں ماضی میں کون کیسے اور کس طرح فیصلے کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کیا نوازشریف کو حکومت سےنکالنا درست فیصلہ تھا؟ کیا یوسف رضا گیلانی کوہٹانا درست تھا؟ ججز کےاستعفوں کاسلسلہ رکےگانہیں، ایسے ججز ہیں جو ایک پارٹی کوسزادینا چاہتےتھے۔ملک احمد خان نے کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کرنے والے ججز کوسلام پیش کرتےہیں، مستعفی ہونے والے ججز میں سے ایک جج ایک پولیٹیکل پارٹی کو انصاف دینا ہی انصاف سمجھتے تھے، عمر عطا بندیال کے جانبدار فیصلے تھے، ثاقب نثار اور دیگر ججوں کی جانبداریاں رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں میں آئین لکھنے کی کوشش مناسب نہیں، ایک ایک چیف جسٹس کی کورٹ اور فیصلے بیس سال کا ریکارڈ دیکھ لیں، وکلا تحریک میں دیکھیں گے کتنا وزن ہو گا، پاکستان کو اب آگے بڑھنا ہوگا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر