وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی حلف برداری تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس محمد یحییٰ آفریدی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، ججز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی۔گزشتہ روز وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین خان کی تقرری کی منظوری دی تھی ، وزارت قانون و انصاف نے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس امین الدین خان آئینی بنچ کے سربراہ تھے، انہوں نے 30 نومبر کو عہدہ سے ریٹائر ہونا تھا۔
آئینی عدالت کے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
دوسری جانب وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے، بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے، خرابی صحت کے باعث جسٹس مسرت ہلالی کا نام زیر غور نہیں لایا گیا۔
3 ججز نے بھی حلف اٹھا لیا
بعدازاں پہلے مرحلے میں وفاقی آئینی عدالت کے 3 ججز نے حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر