سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر صدر مملکت، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ممتاز دانشور، استاد، صحافی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایوانِ بالا میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی علمی، ادبی اور قومی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا اظہارِ افسوس:
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی قائد عرفان صدیقی کے انتقال پر غم کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹر عرفان صدیقی کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے بے پناہ خدمات ہیں۔
صدر نے عرفان صدیقی کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا کی اور ان کے خاندان سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ افسوس:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کے انتقال کی خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک باہمت مفکر، استاد اور اصول پسند دانشور سے محروم ہو گیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی نے ہمیشہ علم، برداشت، سنجیدگی اور منطق کو اپنی تحریر اور شخصیت کا محور بنایا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مسلم لیگ (ن) کے اہم رکن اور ہمارے قریبی ساتھی تھے، ان کا شمار نواز شریف اور پارٹی کے وفادار ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی علمی خدمات اور قومی بصیرت آئندہ نسلوں کیلئے مشعلِ راہ رہے گی۔
وہ ایک مہربان، نرم مزاج اور انتہائی نفیس انسان تھے۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی نے ہر موقع پر مثبت سوچ اور علمی دیانت کی بنیاد پر رہنمائی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی موت میرے لئے، علمی دنیا اور معاشرے کیلئے بہت بڑا نقصان ہے۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا خراجِ عقیدت:
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایوانِ بالا میں پارلیمانی لیڈر، معروف دانشور، سینئر صحافی اور ممتاز قانون ساز سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کی قومی خدمات، علمی و ادبی صلاحیتوں اور پارلیمانی کردار کو زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی ایک سنجیدہ، باوقار اور اصول پسند پارلیمنٹیرین تھے جنہوں نے ہمیشہ قومی مفاد، جمہوریت کے استحکام اور عوامی بہبود کے لیے اپنی آواز بلند رکھی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نہ صرف ایک دانشور اور کہنہ مشق قلم کار تھے بلکہ ایوانِ بالا میں اپنی متوازن رائے، شائستہ لہجے اور قومی معاملات پر گہری بصیرت کے باعث تمام اراکین کے درمیان احترام و اعتماد کی علامت بنے رہے۔
چیئرمین سینیٹ کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کی حیثیت سے ہمیشہ ایک بردبار، غیرجانبدار اور اصولی کردار ادا کیا، جو پارلیمانی روایات کے لیے مشعلِ راہ رہے گا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم کی ادبی، تعلیمی اور سماجی خدمات ملک کے فکری و علمی سرمائے کا حصہ ہیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ان کی شخصیت میں وقار، علم اور انکساری کا امتزاج تھا، جس نے انہیں اہلِ قلم اور ایوان دونوں میں ممتاز مقام عطا کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر