بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی چلتن اور کیچ میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے چلتن اور کیچ میں دو کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو چلتن کے پہاڑی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس معلومات ملیں جس پر سکیورٹی فورسز فوری حرکت میں آئیں اور آپریشن شروع کر دیا۔ضلع کوئٹہ کے پہاڑی علاقے چلتن میں سکیورٹی فورسز اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔دوسرے آپریشن میں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کی پناہ گاہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ کیچ اور چلتن میں کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، مارے جانے والے افراد دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق انسداد دہشت گردی مہم کے تحت دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہیں اور یہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر