ٹرمپ، مودی اور سات جہازوں کی کہانی

پاکستان انڈیا کی حالیہ مختصر سی جنگ میں ہماری افواج خصوصاً ایئر فورس نے بھارتی طاقت کا گھمنڈ تو زمین بوس کیا ہی، مگر اس فتح کا اصل سواد امریکی صدر ٹرمپ لے رہے ہیں۔ صبح ناشتہ سے رات ڈنر تک امریکی صدر کم از آٹھ دس مرتبہ یہ کہنا ضروری سمجھتا ہے، کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ اس نے تجارت کی دھمکی دے کر رکوائی اور اس جنگ میں سات طیارے گرائے گئے۔ بے احتیاطی میں کچھ احتیاط ٹرمپ صاحب یہ کرتے ہیں، کہ یہ نہیں بتاتے کہ جہاز کس ملک کے گرے تھے۔ ظاہر ہے پاکستان کا تو کوئی جہاز نہیں گرا،اسلئے سوائے انڈین میڈیا کے باقی ساری دنیا جانتی ہے, کہ جہاز کس کے گرے۔ اب ایک تازہ بیان میں ٹرمپ نے صرف سات جہاز گرنے کی بات نہیں کی، بلکہ یہ بھی کہا کہ جہاز بالکل نئے اور بہت خوبصورت بھی تھے۔ اب یہ بالکل پاکستانی سٹائیل میں شریکوں کو تنگ کرنے والی بات ہے۔ کہ ایک تو جہاز گرے اور اوپر سے خوبصورت اور نئے بھی۔ مودی الگ پریشان ہے، کہ ٹرمپ کو کس طرح یہ بات بھلوائی جائے، مگر لگتا ہے، عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کے ذہن میں جو بات بیٹھ جاتی ہے، اسکا بھولنا مشکل ہوتا ہے۔ بات غزہ کی جنگ کی ہو، ٹرمپ کہتا ہے، اس نے پندرہ جنگیں اب تک بند کرائی ہیں اور ایک ایسی جنگ بھی بند کرائی جس میں سات جہاز گرائے گئے۔ کسی ملک کا سفیر کاغذات اسناد پیش کرنے جائے، صدر ٹرمپ اسے یاد دلاتا ہے، کہ اس نے ایک ایسی جنگ بند کرائی ہے، جس میں سات جہاز گرائے گئے تھے۔ بات یوکرین جنگ کی ہو، امریکہ روس تعلقات کی یہ سات جہازوں والا ذکر ہر جگہ موجود ہوگا۔ ٹرمپ نے مودی کی اچھی خاصی چھیڑ بنا لی ہے۔ مودی تو اب اس طرح کی کانفرنسز میں بھی جانے سے احتراز کر رہا ہے، جہاں ٹرمپ موجود ہو۔ اسطرح کے شریک سے یہ خطرہ بھی ہوتا ہے، کہ بار بار کسی کو ہزیمت کی کہانی یاد کراکے کوئی نئی جنگ ہی نہ شروع کرا دے،



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر